الیکشن سے متعلق کوئی دعویٰ قبل ازوقت ہے شیخ روحیل اصغر

آئندہ الیکشن میں ہنگ پارلیمنٹ دیکھ رہاہوں،ایازخان،فرنٹ لائن میں اسد اللہ خان سے گفتگو


Monitoring Desk August 23, 2012
آئندہ الیکشن میں ہنگ پارلیمنٹ دیکھ رہاہوں،ایازخان،فرنٹ لائن میں اسد اللہ خان سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق کسی قسم کا بھی دعویٰ قبل ازوقت ہے عوام ہی ووٹ ڈال کر فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کس کے حق میں ہیں۔پروگرام فرنٹ لائن میں اینکرپرسن اسد اللہ خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عبوری سیٹ اپ ایسا ہونا چاہیے کہ جوتمام سیاسی جماعتوں کو پسند ہو ۔پیپلزپارٹی اورن لیگ میں کسی انتخابیانڈراسٹینڈ نگ کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی فائزہ ملک نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی پیٹھ نہیں دکھائی ہم پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے اور حتمی فیصلہ عوام کریں گے ۔پی ٹی آئی میں مفاد پرست لوگوں کو اکٹھا کردیا گیا ہے یہ تبدیلی کے صرف دعوے ہی کرسکتے ہیں۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا آپس میں مقابلہ ہوگاتحریک انصاف کو میں مقابلے میں نہیں سمجھتی۔تحریک انصاف کے رہنما ظہیرعباس کھوکھر نے کہاکہ آئندہ الیکشن تمام تبصروں اور تجزیوں کو دریا میں پھینک دے گا۔عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان کو تبدیل کرنا ہے، نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،عبوری سیٹ اپ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی انڈرسٹینڈنگ کی آخری قسط ہوگی۔

ایڈیٹر روزنامہ ''ایکسپریس'' ایاز خان نے کہاکہ میں آئندہ الیکشن میں ایک ہنگ پارلیمنٹ دیکھ رہاہوں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ دوتہائی اکثریت والی حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔خط نہ لکھنے سے دوسرے وزیراعظم کوبھی خطرات لاحق ہیں ۔یہ بات میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں فوری طور پرالیکشن نہیں چاہتے اوراس پرانکی آپس میں انڈرسٹینڈنگ بھی ہے۔

مقبول خبریں