شاہدہ منی ’’ایکسپریس نیوز‘‘کی رمضان نشریات میں شرکت کرینگی

عیدالفطر کے لیے ریکارڈ کیے جانے والے پروگراموں میں حصہ لونگی ،صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ


Showbiz Reporter July 22, 2013
عیدالفطر کے لیے ریکارڈ کیے جانے والے پروگراموں میں حصہ لونگی ،صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ۔ فوٹو : فائل

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی ماہ رمضان میں '' ایکسپریس نیوزاورایکسپریس انٹرٹینمنٹ '' پرپیش کی جانے والی خصوصی نشریات میں شرکت کرینگی۔

وہ اس سلسلہ میں کراچی جائینگی جہاں وہ پروگرام میں رمضان المبارک کی برکات کے حوالے سے گفتگو اورنعتیہ کلام بھی پیش کرینگی۔ جب کہ عیدالفطر کے لیے ریکارڈ کیے جانے والے پروگراموں میں بھی حصہ لینگی۔ شاہدہ منی نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں جہاں روزے رکھتی ہوں وہیں پرائیویٹ اورسرکاری چینلزسے پیش کی جانیوالی خصوصی نشریات میں شرکت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس مرتبہ ''ایکسپریس نیوز اورایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' پرجاری خصوصی نشریات میں شرکت کے لیے کراچی جانے کا ارادہ ہے۔



جس کے لیے مجھے خاص طورپرمدعو کیا گیاہے۔ اس پروگرام کے لیے میں نے اپنے نعتیہ البم سے کچھ نعتوں کا انتخاب کیا ہے ۔ جہاں تک بات عیدالفطر کے خصوصی پروگراموں کی ہے توہمیشہ کی طرح پرائیویٹ چینلز کے پروگراموں میں شرکت ہوگی۔کچھ پروگرام ریکارڈ کیے جائینگے توکچھ پروگراموں میں براہ راست نشریات میں حصہ لونگی۔ ماہ رمضان میں ویسے توپروگرام اورمیوزک کنسرٹس کا انعقاد نہیں ہوتا لیکن پرائیویٹ چینلز کی وجہ سے اب خاصی مصروفیت رہتی ہے۔ پھر پرستاروںکی بڑی تعداد خطوط، ای میلز اورایس ایم ایس کے ذریعے خصوصی پروگراموں میں شرکت کی خواہش کرتی رہتی ہے جس کومدنظررکھتے ہوئے شیڈول ترتیب دیتی ہوں۔

مقبول خبریں