نیوزی لینڈ میں میچ کے دوران بھارتی نژاد کرکٹر کی اچانک موت

ساتھی کھلاڑیوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ایمبولینس بھی منگوائی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔


Sports Desk February 05, 2019
ساتھی کھلاڑیوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ایمبولینس بھی منگوائی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ فوٹو: فائل

QUETTA: کلب میچ کے دوران ایک 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔

نیوزی لینڈ میں کلب میچ کے دوران ایک 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ڈونیڈن میں پیش آیا جب گرین آئی لینڈ کلب کی سیکنڈ گریڈ ٹیم کے بھارتی نژاد کھلاڑی ہریش گنگا دھرن بولنگ کے دوران اچانک نیچے گرے، انھیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی، ساتھی کھلاڑیوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ایمبولینس بھی منگوائی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ ہریش گنگا دھرن گزشتہ 5، 6 سیزنز سے اس کلب سے منسلک تھے۔

مقبول خبریں