نیہا دھوپیا کرن جوہر کی نئی فلم میں جلوہ گر ہونگی

اداکارہ کے ساتھ کنگنا رناوت، سنجے دت، قادر خان ،رندیپ ہودا اور عمران ہاشمی بھی پرفارم کریں گے ،شردھا کپور آئٹم۔۔۔


Showbiz Desk July 30, 2013
فلم ’’انگلی ‘‘ میں یادگار کردار ہوگا، آنیوالی فلموں میں مرضی کے کردار نبھاؤں گی، کسی اداکارہ سے کوئی لڑائی نہیں، 32 سالہ بالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا فلمساز کرن جوہر کی نئی فلم ''انگلی'' میں جلوہ گرہوں گی ۔

32 سالہ بالی ووڈاداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت اور عمران ہاشمی اور سجنے دت کے ساتھ اس فلم میں اہم کردار نبھایا ہے اس وقت فلم کی ریلیز کے لیے تیاریاں جاری ہیں اس فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لے رہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل پنجابی فلم میں کام کیا تو اب ہندی کی فلم میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لیے آئی ہوں۔ فلم کی ہدایات رینسل ڈی سلو نے دی ہیں ۔فلم کا میوزک سلیم سلیمان نے تیار کیا ہے۔ رواں سال 20 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جانے والی اس فلم کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔

اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ عمدگی سے ہر سین پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے ۔جس پر آنیوالی فلم میں میرا کردار شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم کے میوزک پر بڑی محنت کی گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ قادر خان اور رندیپ ہودا نے بھی فلم میں اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔ نیہا دھوپیا نے مزید کہا کہ آنیوالی فلموں میں صرف چٹ پٹے کردار ہی نہیں کروں گی بلکہ موضوع اور کہانی کی مناسبت سے توجہ حاصل کرنے والے اہم کردار نبھانا پسند کروں گی۔

نئی فلموں میں اپنی مرضی کے کردار منتخب کرنے کی کوشش کروں گی کیونکہ اب کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہورہی ہے اور آنیوالی فلموں میں اپنے کردار کو یادگار بنانے والی کہانیوں کا انتخاب کروں گی۔ اداکارہ نیہا دھوپیا نے بتایا کہ وہ ڈسلپن پسند ہیں اور اپنے کام کو مقررہ مدت میں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی کو نظم وضبط کے دائرے میں گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔لوگوں کو خوشیاں دینے کے لیے تفریح فراہم کرنے کے مقصد سے فلموں میں کام کررہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کروں گی۔



غلطیوں کو دہرایا نہیں جائے گا۔پنجابی فلموںمیں کام کرنابھی پسند ہے کیونکہ خود بھی پنجابی لڑکی ہوں اور پنجاب کے کلچر کی بات کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں ۔پنجابی زبان کو فروغ دینے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ اپنے فلاحی ادارے کے لیے بھی وقت نکالتی ہوں ،مشکلات اور مصائب میں گھرے انسانوں کی مدد کے لیے بنائی گئی ۔انھوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے بھی امدادی کام کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا کہ وہ پروفیشنل اداکارہ ہیں اور تمام بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بپاشا باسو اور امریتا راؤ کے ساتھ کبھی بھی کام کرنے سے انکار نہیں کیا اس حوالے سے کوئی بات بھی اب تک ہمارے درمیان نہیں ہوئی جس سے ایسی خبر اڑائی جاسکے تاہم کسی فلم میں شیڈول کے تحت اگر شوٹنگ ہوئی ہے اور اس میں کسی اداکارہ کو کٹ کیا گیا ہے تو اس پر میں کیا کہہ سکتی ہوں؟۔

انھوں نے کہا کہ امریتا راؤ اور بپاشا باسو سمیت کسی اداکارہ سے کوئی تنازع کبھی نہیں ہوا اس بارے میں خبروں میں بھی رہنا پسند نہیں کرتی کہ میری کسی اداکارہ سے ان بن ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں اس لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو سلیقے سے گزارانے کا عزم رکھتی ہوں۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ نئی فنکاراؤں کے لیے بالی وڈ میں بڑی گنجائش ہے اور انھیں بڑے مواقع مل رہے ہیں۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مطابق پنجابی فلم میں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں اپنے اس امیج کو بھی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ کرن جوہر کی فلم ''انگلی'' میں کام کرکے خوشی ہوئی ہے اس میں شردھا کپور کا آئٹم سانگ بھی رنگ جمائے گا اور میگا اسٹارز سلور اسکرین پر دھاک تو بٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ 27 اگست 1980 کو کیرالہ کے پنجابی سکھ گھرانے میں پیدا ہونے والی اداکارہ نیہا دھوپیا نے 2000 میں جاپانی فلم میں پرفارم کیا۔ 2002ء میں نیہا دھوپیا نے فیمینا مس انڈیا کا تاج پہن کر یہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرایا ۔نیہا کے والد بھارتی آرمی افسر رہے ہیں۔ اداکارہ کی 2003 کے دوران ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم ''قیامت'' تھی۔ اداکارہ کو فلم ''جولی ''کے کردار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ اداکارہ نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرالیے۔

مقبول خبریں