سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان پر 10 سال کی پابندی عائد

عباس رضا  بدھ 20 فروری 2019
سرفراز احمد نے پروفیشنل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پیشکش کو مسترد کرکے ہمیں مطلع کیا، آئی سی سی

سرفراز احمد نے پروفیشنل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پیشکش کو مسترد کرکے ہمیں مطلع کیا، آئی سی سی

سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان انصاری پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی کارروائی میں عرفان انصاری پر تین الزامات ثابت ہو گئے، یو اے ای میں دو دومیسٹک ٹیموں کی کوچنگ اور پاکستان کرکٹ کے ساتھ وابستہ ہونے کی وجہ سے وہ اینٹی کرپشن کوڈ کے پابند تھے، عرفان انصاری نے اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے بلا تاخیر اس پیشکش کی رپورٹ کردی جس کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ کرنے پر سرفراز احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ایک اچھے قائد اور پروفیشنل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پیشکش کو مسترد کرکے ہمیں مطلع کیا، انہوں نے تحقیقات اور بعدازاں ٹریبونل کی کارروائی میں بھی معاونت فراہم کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔