رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال، نجم سیٹھی رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے

عباس رضا  جمعرات 21 فروری 2019
رمیز راجہ جونیئر نے والد کے انتقال پر سوشل میڈیا پر دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

رمیز راجہ جونیئر نے والد کے انتقال پر سوشل میڈیا پر دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

 لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی رمیز راجہ جونیئر کے والد کے انتقال پر کمنٹیٹر رمیز راجہ سے تعزیت کر بیٹھے۔

ستمبر 2011 میں پاکستان کے لیے 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد کبھی زیر غور نہ لائے جانے والے رمیز راجہ جونیئر کے والد کا انتقال ہوگیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالورز کو اطلاع دیتے ہوئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

سوشل میڈیا پر خاصے  سرگرم رہنے والے نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے، وہ آپ کی کامیابیوں پر ضرور بڑا فخر محسوس کرتے ہوں گے، آپ کے فیملی ممبرز کیلئے دعا گو ہوں۔

صارفین نے فوری طور پر ان کو احساس دلانا شروع کردیا کہ رمیز راجہ جونئیر کے والد کا انتقال ہوا ہے، ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مان لو نجم سیٹھی صاحب! آپ بوڑھے ہو گئے ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔