تھیٹر کی بحالی سے فنکاروں کو روزگار ملے گا ذاکر مستانہ

ماضی کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر نئے انداز میں کام کرنا ہوگا


Showbiz Reporter August 01, 2013
ماضی کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر نئے انداز میں کام کرنا ہوگا۔ فوٹو: فائل

اداکار ذاکر مستانہ نے کہا ہے کہ کراچی میں تھیٹرکی بحالی سے فنکاروں کو روزگار ملے گا ہمیں ماضی کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرنئے اندازمیں کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے آرٹس کونسل کراچی میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ پندرہ سال قبل کراچی اسٹیج پرجتناکام تھا اسکاکوئی حساب نہیں یہ سلسلہ پانچ چھ سال تک جاری رہا پھر آپس کے اختلافات اورکام کے نہ ہونے نے ہماری ہمت توڑ دی مگرخوشی کی بات یہ ہے کہ تمام فنکار پھر بھی کہیں نہ کہیں اپناکام کرتے رہے۔



ایک سوال کے جواب میں اداکار ذاکر مستانہ کاکہنا تھا کہ اسٹریٹ تھیٹرمیری شناخت ہے مجھے اس کے لیے کام کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے میں یہ سمجھتاہوں کہ جب تک آدمی اپناماضی ٰیادرکھتاہے کبھی تباہ نہیں ہوتا ہم سب کو اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے ۔

مقبول خبریں