
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روزپارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کی گونج بھارت سمیت پوری دنیا میں سنائی گئی اور پوری دنیا میں ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی عمران خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس فیصلے نے دل جیت لیے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی شخصیات کا عمران خان کے پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم
گلوکار و اداکار علی ظفر نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں ہمارے ملک پر فخر ہے۔ اب پوری دنیا کو پاکستان کی نئی سوچ کا گواہ ہونا چاہئے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ امن کا یہ سلسلہ خطے میں ترقی اور مستحکم لانے میں اہم اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔
What a gesture @ImranKhanPTI! So proud of our country, it’s armed forces and its people. The world should stand a witness to the new mindset in Pakistan. That of PEACE which can prove to be the most substantial asset in bringing much awaited stability and progress in the region. https://t.co/f3UPHCJArz
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 28, 2019
اداکار فیصل قریشی نے لکھا عمران خان مسلسل دلوں کو جیتنے میں مصروف ہیں۔
Nonstop he is winning hearts ..@ImranKhanPTI ..tomorrow releasing indian pilot #peacegesture #NoWar #harmony #meracaptanjeetgaya yeah hey #humanity
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) February 28, 2019
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے لکھا اس سے قبل میں نے پاکستانی ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں کیا تھا، مجھے اپنے وزیراعظم پر، اپنی آرمی پر جو امن چاہتی ہے، اپنے میڈیا پر جس نے اس پورے معاملے میں نہایت سمجھداری کا مظاہرہ کیا، اپنے لوگوں پر جنہوں نے امن کی وکالت کی ان سب پر فخر ہے۔ تاہم اس معاملے میں بھارتی میڈیا کو دیکھ کر افسوس ہوتاہے جس نے اپنے لوگوں میں اشتعال پھیلا کر جنگ کا پرچار کیا۔
I have never been more proud of being a Pakistani, proud of my Prime Minister, my army who want peace , my media who has been so responsible, my people who are all advocating for peace. SICKENING to see Indian media spreading war hysteria among its ppl. #PeaceNotWar #SayNoToWar
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 28, 2019
اداکارہ عروہ حسین نے لکھا میرے ملک، میرے وزیر اعظم عمران خان اورمیری پاک آرمی نے آج مجھے بہت زیادہ فخر محسوس کرایا ہے، یہ دیکھ کر آج میری آنکھوں میں آنسو ہیں کہ ہماری پوری قوم امن کے لیے متحد ہے اور ایک ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔
What a time to be alive Alhumdulillah - My Pakistan , my PM @ImranKhanPTI and Pak Army has made me feel another level of pride today - I am in tears to see my entire nation stand together for #Peace !
— URWA TUL WUSQUA HOCANE (@VJURWA) February 28, 2019
Such an epic clap back in the face of all warmongers! #PakistanZindabad 🇵🇰
اداکارہ عروہ حسین نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا عمران خان اسی عظمت اوروقار سے آپ پورے ملک اور لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ آپ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا کہ انسانیت سب سے پہلے ہے۔
This is how you rule a country & many hearts with grace & dignity. The slogan of “HUMANITY FIRST” is written all over our decision.@PTIofficial #SayNoToWar#PakistanZindabad 🇵🇰❤️❤️❤️❤️ https://t.co/e17dDkXbpu
— MAWRA (@MawraHocane) February 28, 2019
اداکارہ وینا ملک نے بھی عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ بہت جلد اپنے گھر پر ہوگا۔
A Good Will Gesture will Reach Home Soon😁...!!!
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) February 28, 2019
Mention Not...It's Okay😊😊😊#WelcomeHomeAbhinandan #PakistanZindabad pic.twitter.com/lOnf9Fv69o
حمزہ علی عباسی نےبھارتی پائلٹ ابھی نندن کی فیملی فوٹو شیئر کراتے ہوئے اس کے چھوٹے بچے سے مخاطب ہوتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئےکہا ''آب کے والد سپاہی ہیں ان پر فخر کریں ہم انہیں واپس آپ کے پاس بھیج رہے ہیں، جب وہ آپ کے پاس واپس آجائیں تو آپ انہیں گلے لگاکر پوچھناکہ جنگ اور موت کی مودی کی سیاسی مہم کی کوئی اہمیت تھی؟ ان سے یہ بھی پوچھنا کہ کیا آپ کے جیسے ننھے کشمیری بچوں کو بھی اپنے والد کے ساتھ امن سے جینے کا حق نہیں ہے؟''
Hey lil champ! Ur dad is a soldier, be proud of him. We r sending him back to u. But whn u do hug him aftr he is back, ask him is war & death for Modi's political campaign worth it? Also ask him tht dont lil champs like u in Kashmir deserve to live in peace with thr dads? PEACE❤️ pic.twitter.com/UHttKp9M59
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) February 28, 2019

















