’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ کا دوسرا اسپیل، سونیا حسین پاکستان پہنچ گئی

شوبز رپورٹر  جمعرات 7 مارچ 2019
قاسم علی نے فلم’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ننکانہ صاحب کی ایک حویلی سے کیا تھا۔ فوٹو: فائل

قاسم علی نے فلم’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ننکانہ صاحب کی ایک حویلی سے کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹر قاسم علی مرید کی فلم’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ کادوسرا اسپیل شروع ہوگیا ہے۔

قاسم علی نے فلم’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ننکانہ صاحب کی ایک حویلی سے کیا تھا جس میں ایمان علی،سونیاحسین،علی سکندر اور فیروزخان نے حصہ لیا تھا۔ اب اس فلم کی شوٹنگ لاہور کے نواحی علاقوں میں جاری ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے سونیاحسین دبئی سے پاکستان پہنچ گئی ہیں جو جلد ہی لاہورآئیں گی۔

واضح رہے کہ یہ فلم قاسم علی مرید،عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔