پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کے رنز کےانبار میں فوجی کیپس والی بھارتی ٹیم دب گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 مارچ 2019
عثمان خواجہ نے 104 رنز بنائے، فوٹو:  سوشل میڈیا

عثمان خواجہ نے 104 رنز بنائے، فوٹو: سوشل میڈیا

رانچی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کے 104 رنز کے انبار میں فوجی کیپ  والی بھارتی ٹیم دب گئی ، تیسرے ون ڈے میں بھارت کو 32 رنز سے شکست دے کر آسٹریلیوی ٹیم 5 میچوں کی  سیریز میں واپس آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون، کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا

رانچی کے میدان پر جینٹل مین گیم کو فوج زدہ کرنے والی بھارتی ٹیم کے لیے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے،اوپنر فنچ کے ساتھ 193 رنز کی شراکت داری قائم کرکے عثمان خواجہ نے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی، دونوں نے مل کر بھارتی بولرز کا خوب بھرکس نکالا، عثمان خواجہ  نے شاندار سنچری بنائی اور 104 رنز بنا کر ٹاپ اسکورررہے جب کہ فنچ نے 93 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارتی بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پوری ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی،کپتان ویرات کوہلی نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جو بے سود ثابت ہوئی  اوروہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

واضح رہے 2014 معین علی نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں کلائی پر خصوصی ہینڈ بینڈ پہنا تھا جس میں ’’سیو غزہ‘‘ اور ’’فری فلسطین‘‘ تحریر تھا جس پر آئی سی سی نے معین علی کی سرزنش کی تھی۔

آئی سی سی کے اس اقدام پر کرکٹ حلقوں نے کہا تھا کہ معین علی کی سرزنش کرکے آئی سی سی نے ایک مرتبہ پر یہ ثابت کردیا ہے کہ کرکٹ کا یہ عالمی ادارہ ناصرف متعصب ہے بلکہ کہیں نہ کہیں یہ بھی مسلمانوں کے خلاف روا رکھے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔