کراچی میں 3 سالہ بچی پولیو وائرس کا شکارمعجزاتی طور پر ٹانگیں مفلوج ہونے سے محفوظ

طفیل احمد  جمعـء 22 مارچ 2019
طبی نکتہ نگاہ سے بچے کو پولیو وائرس لاحق ہونے سے بچے کی ٹانگیں مفلوج ہو جاتی ہیں، طبی ماہرین نے معجزہ قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

طبی نکتہ نگاہ سے بچے کو پولیو وائرس لاحق ہونے سے بچے کی ٹانگیں مفلوج ہو جاتی ہیں، طبی ماہرین نے معجزہ قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: کراچی میں3سال کی ایک بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی اور حیرت انگیز طور پر ٹانگیں مفلوج ہونے سے بچ گئیں۔

کراچی میں 2019 میں پہلی بچی پولیو وائرس کا شکار بنی ہے جبکہ ملک بھر میں رواں سال میں 9 بچے اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پولیو وائرس 5 سال تک کے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے جس سے بچے کا نچلا دھڑاور ٹانگیں مفلوج ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی دباؤکے بعد 1996میں پہلی بار قومی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تھی تاہم تقریبا23 سال گزرنے کے باوجود بھی پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا، پولیو وائرس صرف پاکستان اور افغانستان میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

پولیو وائرس متاثرہ بچے کے اسٹول( فضلے) سے باہر نکلتا ہے جو سیوریج کے پانی میں شامل ہوکر ہوا میں رہتا ہے اورکمزور قوت مدافعت رکھنے والے بچے اس وائرس کا فوری شکار ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں انسداد پولیو مہم اب ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میںکردی گئی ہے، آگاہی مہم جزوی طور پرایس ایم ایس کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔