مردان میں خواتین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فریقین آپس میں رشتے دار ہیں، پولیس


ویب ڈیسک March 26, 2019
خواتین کے مابین تناز عہ پر فائرنگ ہوئی، فوٹوفائل

معیار غریب آباد کے علاقے میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

مردان کے علاقے معیارغریب آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ ہوگئی جس کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین آپس میں رشتے دار ہیں اور خواتین کے مابین تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، جب کہ ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔

مقبول خبریں