نکولس کیج نے 4 روز بعد ہی شادی ختم کرنے کی درخواست دائر کردی

اداکار نکولس کیج اس سے قبل تین بار شادیاں کرچکے ہیں۔


ویب ڈیسک March 29, 2019
اداکار نکولس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ نشے میں تھے۔ فوٹوفائل

ISLAMABAD: نامور امریکی اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائر کردی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق معروف امریکی اداکار نکولس کیج نے 4 روز قبل اپنی دیرینہ دوست ایریکا کوئیکی سے شادی کی تھی تاہم ابھی شادی کو 4 روز ہی گزرے تھے کہ انہوں نے اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائرکردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے خفیہ طور پر ہفتے اور بدھ کے روز شادی کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔

دوسری جانب اداکار نکولس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ نشے میں تھے۔ جب کہ عدالتی کاغذات کے مطابق اداکار نکولس کو شادی کی منسوخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی بلکہ انہیں اپنی 4 روزہ شادی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طور پر طلاق کے لیے رجوع کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اداکار نکولس کیج اس سے قبل تین بار شادیاں کرچکے ہیں یہ ان کی چوتھی شادی ہے۔

مقبول خبریں