مجھے ایم کیو ایم سے کوئی نہیں نکال سکتا، فاروق ستار

ویب ڈیسک  اتوار 14 اپريل 2019
جنوبی پنجاب کو فوری طور پر صوبہ بنایا جائے، رہنما متحدہ قومی موومنٹ (فوٹو: فائل)

جنوبی پنجاب کو فوری طور پر صوبہ بنایا جائے، رہنما متحدہ قومی موومنٹ (فوٹو: فائل)

کبیروالا: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور مجھے پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

کبیر والا پریس کلب پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مجھے پارٹی سے زبردستی دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے مجھے ایم کیو ایم سے کوئی الگ نہیں کرسکتا میں آج بھی متحدہ قومی مومنٹ کا حصہ ہوں اور میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں کسی نئے تجربے سے پہلے سب قوتیں مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں، ملک میں حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کن لوگوں کے ساتھ چلنا ہے، پاکستان کو ایک وسیع البنیاد مشاورتی عمل کی ضرورت ہے اس عمل میں فوج اور عدلیہ کا بھی شامل ہونا ضروری ہے جس میں طے کیا جائے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو فوری صوبہ بنایا جائے کیوں کہ ملک میں مزید صوبے بننا وقت کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔