پیمرا کا اپنی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ

ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کھلاڑیوں کے علاوہ قومی اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی


Numainda Express April 29, 2019
ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کھلاڑیوں کے علاوہ قومی اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی

ISLAMABAD: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ادارے کی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کئی سابق کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

دیگر قومی اداروں کی طرح پیمرا نے بھی ادارے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے اور بے روز گار کرکٹ کے کھلاڑیوں کو باعزت روز گار دینے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت پیمرا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ کرکٹ ملک کا مقبول کھیل ہے اس کھیل کو ادارے میں پرموٹ کیا جائے گا، ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کھلاڑیوں کے علاوہ قومی اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو بھرتی کیا جائے گا ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی جائے گی اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور مقامی کرکٹ کی ایسوسی ایشن سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مقبول خبریں