جاپان میں بلیک بورڈ پر حیرت انگیز پینٹنگ بنانے کا رحجان

جاپانی اسکول کے بچے اسکول سے جاتے وقت بلیک بورڈ پر اینمی اور دیگر رنگین تصاویر بنارہے ہیں


ویب ڈیسک May 03, 2019
جاپان میں اساتذہ اور بچوں کی جانب سے بلیک بورڈ پر خوبصورت تصاویر اور پینٹنگز بنائی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

جاپانی اسکولوں میں جب چھٹی کی گھنٹی بجتی ہے تو بچے کچھ دیر کے لیے اسکول میں رک جاتے ہیں اور ان میں مصوری کے ماہر بچے مل کر بلیک بورڈ پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور تھوڑی دیر میں تختہ سیاہ کو ایک کینوس میں بدل کر خوبصورت پینٹنگز بناتے ہیں لیکن اس کے لیے رنگ برنگی چاک استعمال ہوتی ہیں۔





اب یہ رحجان پورے جاپان میں وبا کی صورت پھیل چکا ہے اورچند سال قبل مصوری کے ایک ٹیچر ہیروٹوکا ہاماساکی نے جاپان کے علاقے نارا کے ایک اسکول میں شروع کیا تھا۔ اس نے چاک سے سپر ہیرو کارٹون اور ایمنی بنائی تھیں جس نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا اس کے بعد جاپان میں اسکولوں کے تختہ سیاہ پر طرح طرح کی ڈیزائن اور پینٹنگ بنانی شروع کردی۔



تاہم بعض اساتذہ طالبعلموں کو پیچیدہ تصاویر بنانے کے لیے ایک ہفتہ یا اس سے زائد وقت کے لیے بھی بلیک بورڈ دیدیتے ہیں اور بچے خوشی خوشی اپنے شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔



اب جاپان میں پینٹنگ کے لیے خاص بلیک بورڈ بھی تیار کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے بلیک بورڈ کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ نوعمر مصوروں کے درمیان کئی اقسام کے مقابلے بھی شروع ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں