میچ کے بعد انتہائی ٹھنڈا پانی پینے سے دل کا دورہ 27 سالہ فٹبالر چل بسا

لودوائن فلوریزن نول کا جسم بدستور گرم تھا اس لیے ٹھنڈا پانی پینے سے ہارٹ اٹیک ہوگیا، ڈاکٹرز


Sports Desk May 10, 2019
لودوائن فلوریزن نول کا جسم بدستور گرم تھا اس لیے ٹھنڈا پانی پینے سے ہارٹ اٹیک ہوگیا، ڈاکٹرز۔ فوٹو: فائل

میچ ختم ہونے پر انتہائی ٹھنڈا پانی پینے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے 27 سالہ فٹبالر لودوائن فلوریزن نول جان کی بازی ہار گئے۔

پیرو میں میچ ختم ہونے پر انتہائی ٹھنڈا پانی پینے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے 27 سالہ فٹبالر لودوائن فلوریزن نول جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اہلیہ کے مطابق وہ ایک مقامی ٹیم کی جانب سے میچ کھیلنے کے بعد گھر لوٹے اور آتے ہی انتہائی ٹھنڈے پانی کا گلاس پیا جس سے ان کے سینے میں درد اٹھا، وہ ان کو فوری طور پر قریبی کلینک لے گئیں مگر فلوریزن راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ان کا جسم بدستور گرم تھا اس لیے ٹھنڈا پانی پینے سے ہارٹ اٹیک ہوگیا۔

مقبول خبریں