تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار روزے دار خوش

3 روز کے دوران ہواؤں کی رفتار میں اضافے اورمطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے موسم متوازن رہنے کا امکان


Staff Reporter May 12, 2019
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5ڈگری اور ہواؤں کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

شہر میں 3 روز کے دوران ہواؤں کی رفتار میں اضافے اورمطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے موسم متوازن رہنے کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز موسم بدستور خوشگوار رہا،روزے دار خوش ہوگئے، مطلع جزوی ابرآلود ہونے اور 40کلومیٹرفی گھنٹہ تیزرفتار سمندری ہواؤں کے سبب موسم متوازن رہا جب کہ شہر کا پارہ 33.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کہ مطابق اگلے مزید 3روز کے دوران شہرمطلع جذوی اور مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے35ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 78جبکہ شام کے وقت 58فیصد ریکارڈ ہوا، سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دوسے تین روز کے دوران ہواؤں کی رفتار میں اضافے اورمطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے موسم متوازن رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ( اتوار )کوموسم معتدل جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 

مقبول خبریں