آندرے رسل کے باؤنسر نے عثمان خواجہ کو اسپتال پہنچادیا

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فوری طور پر عثمان کی اگلے مقابلوں کیلیے دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا


Sports Desk May 23, 2019
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فوری طور پر عثمان کی اگلے مقابلوں کیلیے دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ فوٹوفائل

ورلڈ کپ سے قبل ایک ان آفیشل وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈین بولر آندرے رسل کے باؤنسر نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو اسپتال پہنچا دیا۔

گیند پوری قوت سے ان کے ہیلمٹ پر لگی جس سے وہ چکرا گئے، ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد عثمان کافی تکلیف میں دکھائی دے رہے تھے، جس پر انھیں فوری طور اسکین کیلیے اسپتال لے جایا گیا، ان کے جبڑے پر چوٹ آئی ہے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فوری طور پر عثمان کی اگلے مقابلوں کیلیے دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

مقبول خبریں