پاکستان کو قرض معاشی ترقی پر واپس لانے کیلیے دیا، آئی ایم ایف

ارشاد انصاری  ہفتہ 25 مئ 2019
3سال کے لیے 6 ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام پر اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوا۔ فوٹو: فائل

3سال کے لیے 6 ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام پر اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کیلئے معاون ہوگا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام کیلیے بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے ،پاکستان کے ساتھ 3سال کیلیے 6 ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام پر اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کیلئے معاون ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی ادارے کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے واشگٹن میں بتایا ہے کہ پاکستان ساتھ معاہدہ سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان سے اسٹاف سطح کے معاہدہ کے بعد آئی ایم ایف نے شفاف تفصیلی اسٹیٹمنٹ جاری کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔