ٹھٹھہ کے سرکاری دفاتر ہفتے میں 3 چھٹیاں منانے لگے شہری پریشان

آبپاشی زراعت، ہائی وے، خوراک اور دیگر محکموں کے افسران جمعے کو بھی دفاتر سے غائب


Nama Nigar August 31, 2013
دفاتر کے افسران اور کئی ملازمین جمعہ کے روز بھی غائب رہتے ہیں۔

ٹھٹھہ کے سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 چھٹیاں منائی جانے لگیں۔

تفصیلات ک مطابق پورے ملک میں ہفتہ وار2 چھٹیاں ہوتی ہیں جبکہ ٹھٹھہ کے کئی سرکاری دفاتر جن میں محکمہ آبپاشی ، ہائی وے، زراعت، محکمہ فورڈز اور دیگر میں ہفتے وار 3 چھٹیاں منائی جاتی ہیں۔ ان دفاتر کے افسران اور کئی ملازمین جمعہ کے روز بھی غائب رہتے ہیں۔



جس کی وجہ سے سرکاری کام بھی نہیں ہو پاتے اور کئی ٹھیکیدار اور عوام دفاتر کے چکر لگاتے رہتے ہیں، مذکورہ دفاتر میں صرف 2 سے3 افراد ہی جمعے کے روز ڈیوٹیاں پوری کرکے جاتے ہیں، ایک بجے تمام دفاتر کو تالے لگا دیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں