سنجھورو پولیس وردی میں ملبوس رہزنوں نے شہری کو لوٹ لیا

موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون چھین لیے، شہریوں کا شدید احتجاج، ٹریفک معطل


Nama Nigar September 02, 2013
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رہزنوں کا تعلق مقامی پولیس سے ہے. فوٹو: فائل

پولیس وردی میں ملبوس 2 نامعلوم رہزن موٹر سائیکل چھین کر فرار، متاثرین کا مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف دھرنا و احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق علی الصباح 4 بجے شریف آرائیں گائوں سے ضروری کام کے سلسلے میں شہر آرہا تھا کہ سول اسپتال سنجھورو کے قریب 2 نامعلوم مسلح پولیس وردی میں ملبوس افراد نے اسلحے کے زور پر روک لیا۔ مذکورہ شخص سے ان مبینہ پولیس اہلکاروں نے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جس کی وجہ سے 2 گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔



مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رہزنوں کا تعلق مقامی پولیس سے ہے اور انتظامیہ خود چوری اور ڈکیتیاں کر رہی ہے یا براہ راست ملوث ہے، ایس ایچ او سنجھورو نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور مذکورہ موٹر سائیکل اور نقدی واپس کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے نتیجے میں احتجاج ختم کر دیا گیا۔ ایس ایچ او سنجھورونے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں پولیس ملوث نہیں ہے، جلد ملزمان کو بے نقاب اور لوٹا سامان برآمد کیا جائیگا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کراکر لوٹا ہوا سامان واپس کیا جائے اور شہریوں کو پولیس وردی میں ملبوس رہزنوں سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ علاقے میںامن قائم ہو۔

مقبول خبریں