کراچی پولیس چیف کا واٹس ایپ نمبر شہریوں کا سہارا بن گیا

واٹس ایپ نمبر پر شکایت درج ہونے پر عیدگاہ پولیس نے شہری کا مقدمہ درج کرلیا


Staff Reporter June 25, 2019
واٹس ایپ نمبر پر شکایت درج ہونے پر عیدگاہ پولیس نے شہری کا مقدمہ درج کرلیا

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے شہریوں کی شکایات کے ازالے سے متعلق جاری کیے جانے والے واٹس ایپ نمبر پر شہری کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے 18 ہزار ڈالر کی چوری کا مقدمہ عیدگاہ پولیس نے درج کرلیا.


آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ اوز کو واضح ہدایت جاری کی ہیں کہ شہریوں کے مقدمات درج کرنے میں تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے تاہم ان احکامات کے باوجود شہری اپنا مقدمہ درج کرانے میں ناکام رہا اور اسے کراچی پولیس چیف کے واٹس ایپ نمبر کا سہارا لینا پڑا لیکن مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے تھانیدار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا.


ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف کے واٹس ایپ کمپلین سیل نے شہری کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے18ہزار ڈالر کے لٹ جانے کا مقدمہ عیدگاہ تھانے میں درج کرا دیا۔


ترجمان کے مطابق تھانہ جات حدود کے تنازع کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں تھے جس پر متاثرہ شہری نے کراچی پولیس کے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر شکایت درج کرائی جس پر تھانہ عید گاہ میں شہری نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ شہری نے وڈیو بیان کے ذریعے ڈاکٹر امیر شیخ اور کپملین سینٹر کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں