ناقابلِ شکست قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی، کوچ کارکردگی پر مسرور

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  بدھ 10 جولائی 2019
دورہ سری لنکا میں3-2 سے کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کیخلاف تمام ساتوں میچز میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ رہی، کوچ ومنیجر۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

دورہ سری لنکا میں3-2 سے کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کیخلاف تمام ساتوں میچز میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ رہی، کوچ ومنیجر۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

کراچی:  پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کامیاب دورئہ جنوبی افریقہ کے بعد خاموشی سے واپس وطن پہنچ گئی۔

7 ون ڈے میچزپر مشتمل سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلین سوئپ کرنیوالی ٹیم کے کوچ اور منیجر اعظم خان نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میں دورے کو سود مند قراردیا، انھوں نے کہا کہ دورہ سری لنکا میں3-2 سے کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کیخلاف تمام ساتوں میچز میں جیت ٹیم ورک کا نتیجہ رہی، پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی اہلیت ثابت کی اور حریف ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دی۔

قوی امید ہے کہ پاکستان ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول ایشیا جونیئرکپ اورجنوبی افریقہ میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں بہتر نتائج دینے میں کامیاب رہے گا، اعظم خان نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل ثابت ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔