سندھ پولیس کی 54 کروڑ کی رقم روک لی گئی کئی منصوبے رُک گئے

بجٹ نہ ملنے سے موبائل لوکیٹر،چھوٹے ہتھیاراورگاڑیوں کی خریداری رک گئی،پولیس کوآخری سہ ماہی کابجٹ جاری نہیں ہوسکا۔


Staff Reporter July 11, 2019
گاڑیاں،اسلحہ،یونیفارم کی خریداری،بکتربندگاڑیوںکی مرمت کمانڈکنٹرول کی تنصیب متاثر،مجموعی بجٹ کے5ارب روک لیے گئے فوٹو: فائل

سندھ پولیس کی مشکلات بڑھ گئیں،محکمہ خزانہ سندھ نے سندھ پولیس کو 54 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری نہیں کی جس کے باعث سندھ پولیس کے پاس بجٹ نہ ہونے سے موبائل لوکیٹر، چھوٹے ہتھیار اور گاڑیوں کی خریداری رک گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کوگزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کا بجٹ نہیں مل سکا ہے، کراچی میں امل قتل کیس کے بعد سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کو چھوٹے ہتھیار دینے کے احکام دیے تھے، بجٹ نہ ہونے سے اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں گشت اورآپریشن بھی متاثر ہورہا ہے جب کہ پولیس کی گاڑیوں کے لیے ایک ارب روپے منظورہوئے تھے جن میں سے محض 2 کروڑ80 لاکھ جاری ہوئے۔

اس کے علاوہ اسلحہ خریدنے کے لیے ایک ارب منظور ہوئے 2کروڑ40 لاکھ روپے دیے گئے، پولیس یونیفارم کی خریداری کیلیے ایک ارب 31 کروڑ منظورہوئے اور صرف 40 کروڑ جاری ہوئے، بکتربند گاڑیوں کی مرمت کے لیے ساڑھے 6 کروڑ روپے کی رقم جاری ہی نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں