بھارت میں مون سون بارشوں سے 11 بھارتی فوجی اور 2 شہری ہلاک

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2019
5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو عمارت سے زندہ نکال لیا گیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو عمارت سے زندہ نکال لیا گیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

شملہ: بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران ایک عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 فوجی اور 2 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ عمارت کے ملبے سے 5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو دن سے جاری بارشوں کی ہلاکت خیزی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، تازہ واقعے میں شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک عمارت گرنے سے 6 فوجی اہلکار اور 2 شہری ہلاک ہوگئے اس طرح دو دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

بھارتی ریسکیو ادارے این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے عمارت کے ملبے سے 5 فوجی اہلکاروں اور 12 شہریوں کو زندہ نکال لیا ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیپال سے بھارت میں داخل ہونے والے بارشوں کے سبب مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوگئے۔ سب سے زیادہ نقصان آسام میں ہوا جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔

Hamchal Salon building collaspe

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے تک بارشوں کے جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ زیادی تر ہلاکتیں گھروں کی دیواریں گرنے اور بجلی کے کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔