باکسنگ عامر خان اور مینی پاکیو 8 نومبر کو ریاض میں آمنے سامنے ہوں گے

پاکیو سے فائٹ کا معاہدہ بہت شاندار بات ہے، عامر خان


Sports Desk July 17, 2019
پاکیو سے فائٹ کا معاہدہ بہت شاندار بات ہے، عامر خان ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد انگلش باکسر عامر خان نے دعویٰ کیاکہ انھوں نے فلپائنی اسٹار مینی پاکیو سے فائٹ کیلیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں لہٰذا یہ فائٹ رواں برس 8 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگی۔

32 سالہ عامر کئی برسوں سے پاکیو سے مقابلے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سے قبل 2017 میں ان کے درمیان فائٹ کی بات چلی تھی لیکن اس کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، عامر خان نے کہا کہ پاکیو سے فائٹ کا معاہدہ بہت شاندار بات ہے۔

واضح رہے کہ فلپائنی باکسر رواں ہفتے لاس ویگاس میں ٹھورمین کیخلاف رنگ میں اتریں گے، پاکیو نے کیریئر میں ریکارڈ 61 فتوحات سمیٹی ہیں، 7 مقابلوں میں انھیں شکست جبکہ دو فائٹس ڈرا ہوئیں، دوسری جانب عامر اب تک 34 میں فاتح اور5 میں ناکام رہے ہیں۔

مقبول خبریں