بین اسٹوکس ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے دستبردار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 24 جولائی 2019
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایوارڈ کیوی کپتان کین ولیمسن کو ملنا چاہیے، انگلش آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایوارڈ کیوی کپتان کین ولیمسن کو ملنا چاہیے، انگلش آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

 لندن:  انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی بطور ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کیلیے نامزدگی سے معذرت کرلی۔

ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تاہم کم عمری میں اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے، جہاں پر انھوں نے ڈرہم اور بعد میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

اسٹوکس نے کہاکہ مجھے نیوزی لینڈ سے اپنے آبائی تعلق پر فخر ہے، اس ایوارڈ کیلیے نامزدگی میرے لیے اعزاز سے کم نہیں مگر میں خود کو اس کا حقدار نہیں سمجھتا، اس کے وہ مستحق ہیں جو اپنے ملک کیلیے زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دے رہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایوارڈ کیوی کپتان کین ولیمسن کو ملنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔