ابراہیمووچ پر حریف کھلاڑی کا جبڑا توڑنے پر پابندی عائد ہونے کا امکان

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 24 جولائی 2019
ذلاٹن ابراہیمووچ نے حریف پلیئر محمد المنیر کے منہ پر ہیڈرر کے دوران کہنی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فوٹو: اسکرین گریب

ذلاٹن ابراہیمووچ نے حریف پلیئر محمد المنیر کے منہ پر ہیڈرر کے دوران کہنی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فوٹو: اسکرین گریب

لاس انجلس: سوئیڈش فٹبالر ذلاٹن ابراہیمووچ پر حریف کھلاڑی کا جبڑا توڑنے کے جرم میں پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔

ذلاٹن ابراہیمووچ نے ایم ایل ایس میں لاس اینجلس گلیکسی کی جانب سے ایل اے ایف سی سے میچ میں حریف پلیئر محمد المنیر کے منہ پر ہیڈرر کے دوران کہنی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، بدھ کو انھیں چہرے کی سرجری کرانی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔