تحریک انصاف کا 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔


Numainda Express July 24, 2019
پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ فوٹو:فائل

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے اعلان کے جواب میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ایک بیان میں سیف اللہ نیازی نے کہا تحریک انصاف انتخابات میں تاریخی فتح اور وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی کامیاب تکمیل پر رب العزت کا شکر ادا کریں گے۔

مقبول خبریں