نواز شریف کے سیل سے اے سی اتارنے کے احکام نہیں ملے سپرنٹنڈنٹ جیل

اگر حکومت کی جانب سے کوئی نئی ہدایات ملتی ہیں تو ان پر من وعن عمل کو یقینی بنایا جائے گا، اعجاز اصغر


Numainda Express July 26, 2019
اگر حکومت کی جانب سے کوئی نئی ہدایات ملتی ہیں تو ان پر من وعن عمل کو یقینی بنایا جائے گا، اعجاز اصغر۔ فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی اتارنے کے معاملے پر جیل حکام کا موقف سامنے آ گیا۔

سپرٹینڈنٹ جیل اعجاز اصغر کے مطابق نواز شریف کے سیل سے اے سی اتارنے کے ابھی کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے جب احکامات موصول ہوں گے تو ان پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا ، نواز شریف کو سابقہ سہولیات حاصل ہیں تاہم اگر حکومت کی جانب سے کوئی نئی ہدایات ملتی ہیں تو ان پر من وعن عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مقبول خبریں