نیب کو اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے

طالب فریدی / ویب ڈیسک  منگل 30 جولائی 2019
اسحاق ڈار کے خلاف چھان بین میں چند مزید اہم پیش رفت ہونے کی توقع ہے، نیب ذرائع فوٹو: فائل

اسحاق ڈار کے خلاف چھان بین میں چند مزید اہم پیش رفت ہونے کی توقع ہے، نیب ذرائع فوٹو: فائل

 لاہور: نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب لاہور حکام کو ملزم اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونی کے شواہد ملے ہیں۔ نیب نے ان شواہد پر فوری طور اپنی چھان بین شروع کردی ہے۔

اسحاق ڈار کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ضبط شدہ 50 کروڑ روپے کی رقم پہلے ہی صوبائی حکومت کو منتقل کردی گئی ہے۔ نیب نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے 50 کروڑ کی خطیر رقم بینک الفلاح، حبیب بینک لمیٹڈ اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اکاؤنٹس سے ضبط کیں جو قومی خزانے سے ضبط کرائی تھی۔ چند دن پہلے نیب لاہور اسحاق ڈار کا گلبرگ میں واقع 5 کنال رقبہ پر محیط بنگلہ بھی بحق سرکار ضبط کرلیا۔ نیب نے حکومت پنجاب کو پابند کیا گیا ہے کہ بنگلہ کو فروخت کرکے اس سے ملنے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بنگلے کی موجودہ مالیت کا تخمینہ 12 سے 15 کروڑ ہے، نیب نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف چھان بین میں چند مزید اہم پیش رفت ہونے کی توقع ہے اور نیب کو مزید ٹھوس ثبوت ملیں ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔