خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈز مختص کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک / شاہدہ پروین  منگل 30 جولائی 2019
وزیر اعلیٰ محمود خان نے محکمہ صحت کو احکاما ت جاری کردئیے ہیں فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ محمود خان نے محکمہ صحت کو احکاما ت جاری کردئیے ہیں فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے محکمہ صحت کو احکاما ت جاری کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع میں متعلقہ حکام کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس کے تحت تمام بڑے تدریسی اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لئے 5 بیڈز پر مشتمل وارڈز مختص ہوں گے، کیٹگری اے اور کیٹیگری بی کے اسپتالوں میں 4 بیڈز کے وارڈ مختص کئے جائیں گے جب کہ کیٹگری سی اسپتالوں میں الگ 3 بیڈز کے وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام میڈیکل سپرٹنڈنٹس، میڈیکل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناکر ڈی جی ہیلتھ آفس کو رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔