پرتھوی شا کا ڈوپنگ میں پابندی کے دورانیے میں آئی پی ایل کھیلنے کا انکشاف

بورڈ کے کچھ آفیشلز نے نہ صرف اس پابندی کے دورانیے پر سوال اٹھائے بلکہ اسے شرمناک بھی قرار دیا۔


Sports Desk August 01, 2019
بورڈ کے کچھ آفیشلز نے نہ صرف اس پابندی کے دورانیے پر سوال اٹھائے بلکہ اسے شرمناک بھی قرار دیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیٹسمین پرتھوی شا کا ڈوپنگ میں پابندی کے دورانیے میں آئی پی ایل کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ان پر ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کی وجہ سے 8 ماہ کی پابندی عائد کرنے کا اعلان ہوا، جس کا آغاز رواں برس 16 مارچ سے ہوچکا جبکہ اختتام 15 نومبر کو ہونا ہے، اب انکشاف ہواکہ جس مدت کو بی سی سی آئی نے ان کی پابندی کا عرصہ قرار دیا وہ اس وقت آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی میں مصروف تھے۔

بورڈ کے کچھ آفیشلز نے نہ صرف اس پابندی کے دورانیے پر سوال اٹھائے بلکہ اسے شرمناک بھی قرار دیا۔

مقبول خبریں