اسمتھ پر فقرے بازی ایم سی سی ممبرکولارڈز سے باہر نکال دیاگیا

1787 سے قائم میریلیبون کرکٹ کلب کے قانون کے تحت پہلی بار ممبر کو اسٹیڈیم سے باہر کیا گیا


Sports Desk August 19, 2019
اسمتھ پر فقرے بازی، ایم سی سی ممبرکولارڈز سے باہر نکال دیاگیا

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ پر فقرے کسنے والے ایم سی سی کے ایک ممبر کو لارڈز سے باہر نکال دیا گیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سر پر چوٹ کھانے والے اسمتھ جب دوبارہ بیٹنگ کے بعد 92 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد لونگ روم کے راستے ڈریسنگ روم کو واپس جارہے تھے تو وہاں پر موجود ایم سی سی کے ایک ممبر نے ان پر فقرے کسے، جس پر انھیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا، 1787 میں قائم ہونے والے میریلیبون کرکٹ کلب کے مئی میں تبدیل ہونے والے ایک قانون کے تحت پہلی بار ممبر کو اسٹیڈیم سے باہر کیا گیا۔

مقبول خبریں