- یوم تکبیر پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج
- پاکستان کی رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت
- تیسرے بچے کی پیدائش؛ جوز بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے
- کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، مختلف علاقوں میں احتجاج
- ججز کیخلاف شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال
- نیب آرڈیننس کی نئی ترمیم منظور، ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 روز کردی گئی
- رواں سال یوم عرفہ کا خطبہ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعقیلی دیں گے
- مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل نہ بجھ سکی
- بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اچانک بجلی منقطع، ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا
- پاکستان ریلوے میں ساڑھے 12 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 10 ارب روپے کی آئس پکڑی گئی
- رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوج آمنے سامنے؛ خونی جھڑپ
- پاپوا نیو گنی؛ لینڈ سلائیڈنگ میں 2 ہزار سے زائد افراد زندہ دب گئے
- امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے مضبوط پارٹنر ہے، ڈونلڈ بلوم
- رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بجٹ کا 64 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ
- اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، راناثناء اللہ
- فرانس،اسپین اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کی اسرائیل کے رفح پر حملے کی مذمت
- وزیراعظم کا آج یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان
- دوبارہ لڑکی پیدا کیوں کی؟ شوہر، سسر اور دیور کا خاتون پر بدترین تشدد
- اپوزیشن لیڈر کی قبائل عمائدین کو معاوضہ نہ ملنے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی
شادی پرپراناجوڑا پہننے اورمیک اپ خود کرنے پر نیمل خاور کے سوشل میڈیا پر چرچے
نامور پاکستانی اداکارہ اورحمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنی شادی پر روایتی دلہنوں کے برعکس پرانا جوڑا پہن کر اور شادی کا میک اپ خود کرکے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
اداکارہ نیمل خاور نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی پر نیا جوڑا خریدنے کے بجائے تھوڑی سی تراش خراش کے بعد اپنی والدہ کے نکاح کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔ نیمل نے کہا وہ لمحہ جب مجھے احساس ہوا کہ میری شادی ہونے جارہی ہے اسی وقت سے میں اپنی والدہ کا نکاح کا جوڑا اپنی شادی میں پہننا چاہتی تھی، مجھے ہمیشہ سے پرانا دور اور اس زمانے کے عروسی جوڑوں کی نزاکت پسند تھی۔
نیمل نے بتایا کہ جب آپ اپنی شادی پر اپنی والدہ کے نکاح کاجوڑا پہنتے ہیں تو آپ کے ساتھ جذبات جڑجاتے ہیں۔ شادی پر اپنی والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننا ان کا بہترین فیصلہ تھا۔
نیمل نے مزید لکھا کہ انہوں نے اپنی شادی پر روایتی دلہنوں کے برعکس پارلر میں جاکر مہنگا میک اپ کروانے کے بجائےاپنا میک اپ بھی خود ہی کیاتھا اور بال بھی خود ہی بنالیے تھے کیونکہ وہ اپنی شادی کے دن بھاری میک اپ کے بجائے سادہ نظر آنا چاہتی تھیں۔
نیمل کے مطابق ایک لڑکی کی شادی کا دن اس کی زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہوتا ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ بھاری زیورات پہنیں، بلکہ آپ کا سکون اور خوشی اہم چیز ہے۔ اور سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ آپ اپنی شادی کے دن کا بھرپور لطف لےسکیں۔
نیمل خاور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کی سادگی اورسوچ کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 26 اگست کو دونوں کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، گلوکار عاطف اسلم سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔