عملے نے 18کروڑکی ریٹیل ریکوری کرکے مثال قائم کی ساجد جوکھیو

صنعتی وبلک صارفین سے بھی ریکوری کو بہتر بنایاجائے،وائس چیئرمین واٹر بورڈ


Staff Reporter September 28, 2013
وائس چیئرمین واٹر بورڈ کی ایم ڈی واٹر بورڈ ،ڈی ایم ڈی ریونیو اورعملے کو مبارکباد: فوٹو: فائل

وائس چیئرمین واٹر بورڈ و رکن سندھ اسمبلی محمد ساجد جوکھیو نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ریکوری عملے نے ایک ماہ میں 18کروڑ روپے سے زائد ریٹیل ریکوری کرکے مثال قائم کی ہے۔

جو اعزاز اور مسرت کی بات ہے ،میں ایم ڈی واٹر بورڈ ،ڈی ایم ڈی ریونیو اورعملے کو اس مثالی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ،مجھے یقین ہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا ،جو بھی محنت کرے گا اسے اس کا صلہ دیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واٹر بورڈ کے شعبہ ریونیو کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ ،ڈی ایم ڈی ریونیو محمد اسلم خان ،تمام ڈائریکٹر ز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز موجود تھے ، انھوں نے کہا کہ جس طرح ریٹیل ریکوری کو بہتر بنایا ہے اسی طرح صنعتی وبلک صارفین سے ریکوری کو بھی بہتر بنائیں ،انھوں نے کہا کہ جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کو بنیادی تنخواہ انعام کے طور پر دی جائے گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دوسروں کو بھی محنت کرنے کی ترغیب ملے ،انہوں نے کہا کہ مجھے ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا ہے کہ ہر ٹاؤن کے اسٹاف نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے ۔

 

مقبول خبریں