شہر میں مویشی منڈی متعین مقامات پرلگائی جائےگورنر سندھ

عید الاضحی پر پاکستان بھر سے کراچی لائے جانے والے جانوروں کے حوالے سے مربوط نظام بنایا جائے۔


Staff Reporter September 29, 2013
راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے،مویشی منڈی سے وابستہ اداروں کے اجلاس سے خطاب.فوٹو: فائل

عید الاضحی پر پاکستان بھر سے کراچی لائے جانے والے جانوروں کے حوالے سے مربوط نظام بنایا جائے۔

شہر میں متعین جگہوں کے علاوہ کہیں بھی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہ دی جائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں،یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مویشی منڈی سے وابستہ اداروں کے اجلاس میں کہی جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری لائیواسٹاک، ایڈمنسٹریٹر کراچی،اسٹیشن کمانڈر ملیر ، ایم ڈی واٹر بورڈ، پولیس اور رینجرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔



ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ مویشی منڈی میں اندرونی نظم و نسق مفت پانی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے،سیکیورٹی کیلیے رینجرز اور پولیس کی نفری موجود ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مویشیوں کی میڈیکل فٹنس کو فری کیا گیا ہے ،منڈی میں ڈاکٹر ز تعینات ہیں آئندہ چند روز میں ان کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے گا،گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی کہ وہ تمام راستوں کی کڑی نگرانی رکھیں، پارکنگ کے لیے مختص علاقوں کے علاوہ آمدورفت کی جگہوں پر پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے۔

مقبول خبریں