حیدر آباد میں بھی کراچی طرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

کراچی سے 50 دہشت گرد حیدرآباد اور اندرون سندھ پہنچ گئے، خفیہ اداروں کی اطلاع


Numainda Express October 02, 2013
حیدرآباد آپریشن میں رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔فوٹو: فائل

خفیہ اداروں کی جانب سے کراچی سے 50دہشت گردوں کی اندرون سندھ اور حیدرآباد آمد کی اطلاعات کے بعد حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے 9 اضلاع میں کراچی طرز کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔

ٹارگٹڈآپریشن شروع کرنے احکام ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن نعیم اکرم بھروکا نے ریجن میں شامل9 اضلاع کے ایس ایس پیز کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے خفیہ اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس افسران کو کراچی سے فرار ہو کر حیدرآباد آنے والے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔



اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی نعیم اکرم بھروکا کاکہنا تھاکہ کراچی سے فرار ہوکر اندرون سندھ آنے والے50 دہشت گردوں میں سے 25 دہشت گرد حیدرآباد میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حیدرآباد میں ہم نے 5 حساس مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں رینجرز کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا اور گھر گھر تلاشی لی جائے گی، اس حوالے سے ہماری رینجرز سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اندرون سندھ 70ہزار سے زائد روپوش ملزمان ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ہم نے اپنے ریجن میں پہلے ہی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

مقبول خبریں