بنگلادیشی ٹیم سوشل میڈیا سے گریز کرنے لگی

جب خراب کھیل رہے ہوں یاٹیم ہاررہی ہوتو کھلاڑی سوشل میڈیاسے دوررہتے ہیں تاکہ تنقید کاسامنا کرنے سے بچاجاسکے،مصدق حسین


Sports Desk September 21, 2019
جب خراب کھیل رہے ہوں یاٹیم ہاررہی ہوتو کھلاڑی سوشل میڈیاسے دوررہتے ہیں تاکہ تنقید کاسامنا کرنے سے بچاجاسکے،مصدق حسین۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بنگلادیشی ٹیم تنقید سے بچنے کیلیے سوشل میڈیا سے گریز کرنے لگی۔

آل راؤنڈر مصدق حسین نے تسلیم کیا کہ جب وہ خراب کھیل رہے ہوں یا ٹیم ہار رہی ہو تو کھلاڑی سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں تاکہ تنقید کا سامنا کرنے سے بچا جا سکے، اس دوران وہ اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگال ٹائیگرز کو افغانستان کے ہاتھوں پہلے واحد ٹیسٹ اور پھر ٹوئنٹی 20 میچ میں شکست پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں