کوک اسٹوڈیو چھٹے سیزن میں حصہ لینے والے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان

لاہورکے میں پروقارتقریب کے دوران نئے سیزن میں حصہ لینے والے گلوکاروں کا اعلان کیا گیا۔


Showbiz Reporter October 03, 2013
فوٹو: فائل

کوک اسٹوڈیو کے چھٹے سیزن میں حصہ لینے والے معروف گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

اس سلسلہ میں لاہورکے رائل پام کنٹری کلب میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن میںحصہ لینے والے گلوکاروں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مرتبہ کوک اسٹوڈیو میں گلوکارعالمگیر، صنم ماروی، علی عظمت، اسد عباس،عائشہ عمر، فریحہ پرویز، معظم علی خان، رستم میرلاشاری،رستم فتح علی خاں، سائیں ظہور، عمیر جسوال، زارا مدانی، زیب ہانیا اورعاطف اسلم شامل ہیں۔

میوزک انڈسٹری کے معروف ستاروںسے سجی اس محفل میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جہاں گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا وہیں یہ بھی بتایاگیا کہ اس نئے سیزن میں مراکو، نیپال ناروے ، سربیا اورترکی کے میوزیشن بطورمہمان فنکارپرفارم کرینگے۔

مقبول خبریں