پاکستانی شائق کی ویرات کوہلی کو اپنے ملک میں کھیلنے کی دعوت وائرل

بیشتر بھارتی شائقین نے بھی اس درخواست کی حمایت کردی۔


Sports Desk October 11, 2019
بیشتر بھارتی شائقین نے بھی اس درخواست کی حمایت کردی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی شائق نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اپنے ملک میں کھیلنے کی دعوت دے دی۔

پاکستانی شائق نے سری لنکا سے تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران ایک پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر کوہلی سے کہا گیاکہ وہ پاکستان آکر کھیلیں، ان کی اس تصویر کو ایک اور شائق نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کوہلی سے کہا کہ پاکستانی شائقین انھیں اپنے ملک میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہوگئی جب کہ بیشتر بھارتی شائقین نے بھی اس درخواست کی حمایت کردی۔

مقبول خبریں