راشد لطیف نے سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا

سری لنکا سے سیریز میں سرفراز پُراعتماد دکھائی نہیں دے رہے تھے، سابق کپتان


Sports Desk October 11, 2019
سری لنکا سے سیریز میں سرفراز پُراعتماد دکھائی نہیں دے رہے تھے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان راشد لطیف نے سرفراز احمد کو کچھ وقت کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

راشد لطیف نے کہا ہے کہ جب آپ دباؤ کا شکار ہوں توچند مقابلوں میں باہر بیٹھ کر اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہیے تاہم ساتھ میں واضح بھی کیا کہ قومی کپتان مانیں گے نہیں۔ میں نے کامران کو بھی 4، 5 ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر کوئی بھی ایسا کرنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز میں سرفراز پُراعتماد دکھائی نہیں دے رہے تھے، انھوں نے بطور وکٹ کیپر چند کیچز بھی ڈراپ کیے، چوتھے نمبر پر بیٹنگ بھی درست فیصلہ نہیں تھا۔

مقبول خبریں