فیملی کی المناک اسٹوری دینے پر بین اسٹوکس اخبار پر مقدمہ کرینگے

بین اسٹوکس اور والدہ ڈیبورا نے نجی زندگی میں مداخلت کرنے پر مذکورہ اخبار کیخلاف قانونی راستے اپنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔


Sports Desk October 12, 2019
بین اسٹوکس اور والدہ ڈیبورا نے نجی زندگی میں مداخلت کرنے پر مذکورہ اخبار کیخلاف قانونی راستے اپنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس نے اپنی فیملی سے متعلق ماضی کی ایک اسٹوری کو شائع کرنے پر انگلش اخبار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

مذکورہ اخبارنے گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں اس بات کو دہرایا تھا کہ بین اسٹوکس کی پیدائش سے 3 برس قبل والدہ کے سابق پارٹنر نے ان کے سوتیلی بھائی اور بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

بین اسٹوکس اور ان کی والدہ ڈیبورا نے المناک حادثے کو دوبارہ چھاپنے اور نجی زندگی میں مداخلت کرنے پر مذکورہ اخبار کیخلاف قانونی راستے اپنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مقبول خبریں