مچل مارش کو ڈریسنگ روم کیدیوارپرغصے کا اظہار مہنگا پڑگیا

اب جمعے کو وکٹوریہ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے


Sports Desk October 14, 2019
اب جمعے کو وکٹوریہ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے: فوٹو فائل

ویسٹرن آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش کو آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی دیوار پر غصہ نکالنا مہنگا پڑگیا۔

وہ الٹا اپنا ہاتھ ہی زخمی کرا بیٹھے، تسمانیہ کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میچ کے آخری روز انھیں 53 کے انفرادی اسکور پر جیکسن برڈ نے ریٹرن کیچ کرکے پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔

دن کے آغاز میں ہی آؤٹ ہونے پر وہ کافی مایوس اور اسی عالم میں ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مارا اور خود ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا، اب جمعے کو وکٹوریہ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

مقبول خبریں