ڈین ایلجر کو بھارتی کھانوں پراعتراض مہنگا پڑگیا

جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹسمین کو ’انگور کھٹے‘ ہونے کا طعنہ


Sports Desk October 21, 2019
جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کے دورے پر ہے فرٹو: فائل

جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلجر کو بھارتی ہوٹلوں اور کھانوں پر اعتراض مہنگا پڑگیا۔

ڈین ایلجر کا کہنا تھا کہ بھارت کے چھوٹے اسٹیشنز پر نا تو معیاری ہوٹل ہیں اور نہ ہی یہاں پر اچھا کھانا کھانے کو ملتا ہے، جس پر مقامی شائقین نے ان پر تنقید کے تیر برسادیے اور افریقی ٹیم کے بیٹسمین کو 'انگور کھٹے' ہونے کا طعنہ دیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کے دورے پر ہے اور اس دوران کئی مقامات پر ان کے قیام کے لئے نامناسب انتظامات سامنے آئے تھے۔

 

مقبول خبریں