عید پر 14 سے 20 اکتوبر تک سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے

وزارت پانی وبجلی پہلے ہی 16اور 17اکتوبرکو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کااعلان کرچکی ہے۔


Online October 13, 2013
وفاقی حکومت نے سی این جی ایسوسی ایشن کی درخواست پرمنظوری دے دی۔ فوٹو: فائل

سوئی ناردرن اورسوئی سدرن کمپنیوں نے عیدپرایک ہفتہ 14سے20اکتوبرتک سی این جی اسٹیشنزپرگیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کر دیا، یہ فیصلہ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبے پر کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پہلے اعلان کیاگیا تھاکہ عیدکے 4 دن تک گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی لیکن سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات اور انھیں عید کی صورت حال سے آگاہ کیا کہ عوام دور دراز کے علاقوں میں عید کرنے کیلیے گھروں کوجاتے اورآتے ہیں اور عید کے موقع پر زیادہ تر صنعتیں بند ہوتی ہیں اسلیے گیس وافرمقدار میں موجود ہوتی ہے۔



اس پروفاقی حکومت کی جانب سے14سے20اکتوبرتک سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کی منظوری دے دی۔ وزارت پانی وبجلی پہلے ہی 16اور 17اکتوبرکو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کااعلان کرچکی ہے۔

مقبول خبریں