وقاریونس خواتین کرکٹرز کو مشورے دینے کیلیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

بولنگ کوچ نے بولرز کو درست لائن، لینتھ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز کے استعمال کے بارے میں مشورے دیے


Sports Reporter October 25, 2019
بولنگ کوچ نے بولرز کو درست لائن، لینتھ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز کے استعمال کے بارے میں مشورے دیے فوٹوفائل

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس خواتین کرکٹرز کو مشورے دینے کیلیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف میزبان کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے دوران سابق کپتان میدان میں آئے، انھوں نے تمام خواتین کرکٹرز سے سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

بولنگ کوچ نے بولرز کو درست لائن، لینتھ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز کے استعمال کے بارے میں مشورے دیے۔

مقبول خبریں