بھارت نے راہداری کے راستے یاتریوں کی آمد مشکل بنا دی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 13 نومبر 2019
خاندان کے ہرفردکے لئے الگ سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، ترن جیت سنگھ ۔ فوٹو: فائل

خاندان کے ہرفردکے لئے الگ سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، ترن جیت سنگھ ۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت نے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کے طریقہ کارکو انتہائی مشکل بنادیاہے جس کی وجہ سے دربارصاحب آنیوالوں کی تعدادانتہائی کم ہو رہی ہے۔

بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کاراس قدرمشکل بنا دیا کہ یاتری زیادہ تعدا میں رجسٹریشن نہ کراسکیں، 9 سے 11 نومبرتک تین دنوں میں ایک ہزارکے قریب یاتری گوردوارہ دربارصاحب آئے۔

منگل کے روز یاتریوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو رہ گئی، بھارت سے آئے ایک یاتری ترن جیت سنگھ نے بتایا کہ خاندان کے ہرفردکے لئے الگ سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔