عوام مزاج کے مطابق ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں سلیم آفریدی

کراچی میں تھیٹر کی مقبولیت میں کمرشل ڈراموں نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسٹیج اداکار


Cultural Reporter October 23, 2013
بدقسمتی سے آج کمرشل عوامی تھیٹر نہیں ہورہا جس کی وجہ سے فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، سلیم آفریدی۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹیج ڈراموں اور سے مقبولیت حاصل کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار سلیم آفریدی نے کہا کہ کراچی میں تھیٹر کی مقبولیت میں کمرشل ڈراموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پوری دنیا میں کراچی کے تھیٹر کی بدولت فنکاروں کو عزت اور شہرت ملی یہ ٹھیک ہے آج کراچی میں تھیٹر بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے لیکن کراچی کے عوام آج بھی عوامی کمرشل تھیٹر کو ذوق وشوق سے دیکھتے ہیں،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کراچی کے عوام اپنے مزاج کے مطابق تفریح چاہتے ہیں، بدقسمتی سے آج کمرشل عوامی تھیٹر نہیں ہورہا جس کی وجہ سے فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بیشتر فنکاروں نے ٹی وی کا رخ کرلیا ہے،انھوں نے کہا وہ جلد ایکسپریس میڈیا گروپ سے ایک کامیڈی پروگرام کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو جلدآن ائیر ہوگا انھوں نے کہا کہ اس وقت ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اور نیوز کے پروگرام ناظرین میں بے حد مقبول ہورہے ہیں اور انھیں شو ق سے دیکھا جارہا ہے مقابلہ کے اس دور میں ایکسپریس سر فہرست ہے۔

مقبول خبریں